استنبول . استنبول کی استقلال اسٹریٹ میں زور دار ھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد افراد زحمی ہوئے، دھماکامبینہ طورپر خود کش تھا۔
دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور شہری مدد کو پکارنے لگے۔ فوری طور پر پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے کا عملہ دھماکے کی جگہ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں 5 اموات ہوئی ہیں جب کہ 27 زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔
دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑے تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔
صدررجب طیب اردوان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں دھماکے کی شدید مزمت کی ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا استنبول میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بچوں سمیت واقعےمیں زخمی افرادکی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان ،سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق ، علامہ ساجد نقوی ، و دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی استنبول بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی .
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام