صفحہ اول / پاکستان / شفاف انتخابات ہی استحکام کا واحد راستہ ہیں، عمران خان

شفاف انتخابات ہی استحکام کا واحد راستہ ہیں، عمران خان

لاہور ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمر بھر بددیانتی سے فیصلے کرنے والے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کر رہے ہیں، لندن میں بیٹھا مفرور شخص تمام مسائل کی جڑ ہے، یہ شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرا رہے، نوجوان نسل بیدار ہوچکی، اب ان کی من مرضی نہیں چلے گی، امپورٹڈ ٹولے نے 6ماہ میں ہر چیز تباہ کردی، ان سے ملک سنبھل رہا ہے نہ معیشت، فوری صاف اور شفاف انتخابات ہی استحکام کا واحد راستہ ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو لانگ مارچ سے ویڈیو لنک سے خطاب میں ٹی 20ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ امید تھی پاکستان فائنل جیتے گا لیکن میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، خوشی ہے کہ پاکستانی ٹیم نے میچ میں جان ماری، ٹیم کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 7ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں اور جو معیشت کو تباہ کرتے ہیں، وہ ٹھیک نہیں کرسکتے جب کہ مسئلہ لندن میں پھنسا ہوا ہے اور مفرور الیکشن ہارنے کے خوف سے الیکشن نہیں کروارہا، یہ مشکل میں آتے ہیں تو لندن بھاگ جاتے ہیں اور مفرور الیکشن ہارنے کے خوف سے الیکشن نہیں کروارہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ این آر او کے لیے تھا اور ہمارے دور میں انہوں نے 3لانگ مارچ کیے جن میں سے ایک تو اسلام آباد تک بھی نہیں پہنچ سکا، مشکل میں آتے ہیں تو یہ لندن بھاگ جاتے ہیں، یہ 30سال سے ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جارہے ہیں، قوم نے ان کو مسترد کردیا ہے ، قوم سمجھتی ہے کہ جو تجربہ کیا گیا وہ ناکام ہوچکا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے