صفحہ اول / شہر شہر / ڈاکٹر عبدالقدیر نےہم پرجو احسان کیاتا قیامت یادرکھاجائےگا،صہیب فاروق

ڈاکٹر عبدالقدیر نےہم پرجو احسان کیاتا قیامت یادرکھاجائےگا،صہیب فاروق

جھنگ ۔ محسن پاکستان ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو گا. ڈاکٹر عبدالقدیر نے جو احسان پاکستان و امت مسلمہ پر کیا ہے اس کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا.

پاکستان کا جب تک نام و نشان باقی رہے گا پاکستانی قوم اس وقت تک ڈاکٹر عبد القد یر کی مقروض رہے گی. پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دے کر دشمنان پاکستان کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملا دیا.

ان خیالات کا اظہار کیڈ ٹ کالج جھنگ کے سی ای او کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القد یر خان کی کیڈٹ کالج جھنگ کے گراونڈ میں غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر کیڈ ٹ کالج جھنگ کے پر نسپل سکواڈرن لیڈر سید محمد ناصر، کمانڈر ٹرینینگ خزیمہ گوہر صدیقی،جھنگ چیمبر سمال ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر عبدا لقیوم،شیخ ریاض، روٹری کلب سمیت کیڈ ٹ کالج جھنگ کے اساتذہ و طلباءنے شرکت کی.

کمانڈر(ر)صہیب فاروق نے اس موقع پر کیڈ ٹ کالج جھنگ کا نام کیڈٹ کالج جھنگ ڈاکٹرعبدالقدیر کیمپس رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ کالج میں یادگارِ محسنین پر ڈاکٹر عبدالقدیر کے لیے پھولوں کی سیج بھی رکھی اور ان کے لئیے مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے