صفحہ اول / کالم و مضامین / اعلان عشرہ شان رحمت العالمین،پنجاب حکومت کااحسن اقدام!

اعلان عشرہ شان رحمت العالمین،پنجاب حکومت کااحسن اقدام!

تحریر: عظمی زبیر
وجہ تخلیق کائنات،خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ذریعے اللہ تعالی نے دنیا کا سب سے خوبصورت پریکٹیکل،ماڈرن اور انسانی SOPsپر مبنی حقیقی دین ہمیں عطا کیا۔اللہ رب رحیم کی جانب سے نازل کردہ آخری کتاب قرآن مجید کا اگر مطالعہ کیا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام قیامت تک کے لوگوں کے لیے وہ ضابطہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہوکر انسان ہر شعبہ میں درست سمت پر گامزن ہوسکتا ہے۔

سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب پہلی دفعہ مہر نبوت کی عیسائی پیشوا نے سفر شام کے دوران حضرت محمد ﷺکی پشت پر دیکھ کر تصدیق کی کہ یہی اللہ کے آخری نبی ہیں جب سابقہ آسمانی کتابیں بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ محمدﷺہی اللہ کے آخری نبی ہیں جب یہودی لوگ اپنی تورات میں دی گئی نشاندہیوں کے بارے میں جان کر مدینہ آکر آباد ہوگئے کہ اس شہر میں محمد ﷺکے اہل شہر ان کے دشمن ہوجائیں گے اوراللہ کے پیغمبر مدینہ کی طرف ہجرت کریں گے۔

تاریخ یہاں اس بات کو سمجھنے کی متقاضی ہے کہ پھر وہی یہودمحمد ﷺکے ساتھ منافرانہ رویہ کیوں برتنے لگے جو ان کے انتظار میں بے چین تھے اور جانے کہاں کہاں سے مدینہ آکر بسے تھے۔درحقیقت یہی وہ تاریخی مذہبی حسد تھا جس کی بنا پر حضرت محمد ﷺحضرت ابراہیم کے بیٹے حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے پہلے اور آخری بنی اللہ کی طرف سے منتخب ہونے پر حضرت محمد ﷺسے سابقہ قوموں کی جانب سے کیاگیا یہ وہ جبکہ حضرت ابراہیم سے لیکر بہت سے پیغمر حضرت اسحاق کی اولادوں میں سے آرہے تھے۔

پہلی دفعہ اللہ نے ذبیح اللہ حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے ایک نبی محمدﷺکو بھیجا جن پرقیامت تک بنوت کا اختتام کیاگیا۔یہاں سوال یہ ہے کہ ختم بنوت کی حقیقت سے آج تک کن لوگوں کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھ رہے ہیں۔شائد یہی یہودیوں کی نسلیں جن میں تعصب کی گرہیں صدی در صدی لگ کر حالات آپ کے سامنے ہیں کبھی نائن الیون کا سانحہ ہوجائے تو موجب مسلمان اگر کہیں کوئی آفت آجائے تو باعث مسلمان دنیا میں ہر سو ظلم کا شکار بھی نہتے مسلمان ہی ہیں یہی وہ نسلیں ہیں جو گاہے بگاہے گستاخانہ خاکے بناکر اپنے مذہب کی تاریخی خفت کا اظہار کرتی ہیں تاکہ مسلمانوں کو اشتعال دلا کر غیر امن پیش کرسکیں یا پھر کوئی ایسا بھٹکاگروہ جو ختم بنوت بارے قرآنی آیات سے متعلق منفی سوچ کے حامل بنکر کافر بن جاتے ہیں۔

اسلام کے قافلے میں یہ لومڑیاں بھی شامل ہونے کی کوشش کرتی رہتی ہیں جو اپنی چرب بیانی سے خاتم النبیین سے متعلق عام، سادہ،معصوم اور کم شعور یافتہ لوگوں کو گمراہ کرکے اپنے اسلام دشمن عزائم کی خاطر استعمال کرکے ان کی دنیا وآخرت خراب کر ڈالتے ہیں۔اسلام ہی وہ طاقت ہے جس کے نام پر ملک پاکستان بنا اسلام ہی دوقومی نظریہ کی وہ لازوال اساس ہے جس نے ہزاروں سال برصغیر میں بسنے والی قوموں سے مسلمانوں کو منفرد و مختلف بنائے رکھا.

ان تمام چیلنجز جو اس وقت ہمیں درپیش ہیں سے نبرد آزما ہونے کی غرض سے پہلی دفعہ پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پرعشرہ شان رحمت العالمین منانے کا اعلان کیاہے جو قادیانہ سوچ پر کاری ضرب کا باعث ہوگی۔ اور اسلا م دشمن عناصر کے لیے مذہبی منافرت پھیلانے کے ایجنڈے میں شکستگی کی وجہ بنے گی اس لیے کہ سید الانبیاءخاتم المرسلین،رحمة اللعالمین،نور مجسم حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

مغرب جان لے کوئی مسلمان نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔رحمت اللعالمین ﷺ کی ذات ِ پاک وجہِ تخلیق ِ کائنات اور تمام انسانیت کیلئے رول ماڈل ہے۔اس عشرہ کے منانے کا مقصد حضرت محمد سے بے پناہ محبت اور اسلام کے خلاف منفی رویوں کی روک تھام کے لیے وزیر اعلی عثمان بزدارپنجاب کا ہر سال ماہ ربیع الاول میں سرکاری سطح پر عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا اعلان لائق تحسین ہے عشرہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کے دوران پنجاب بھرمیں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر محافل نعت، سماع اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے.

نبی کریم نبی ﷺ سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے اللہ کے نبی سے محبت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور ہر مسلمان اس محبت کو جان و دل سے مقدم جانتا ہے۔مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ مسلمان جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن پیارے نبی کریم ﷺ کی شان ِاقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتاآزادی ِاظہار کے نام پر کی جانیوالی مذموم حرکتیں قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں عشرہ شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ سلام بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔تمام اضلاع میں منعقدہ تقریبات میں حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلام کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جارہے ہیں کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اس کے دل میں نبی آخر الزماں کی محبت نہ ہوحضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلام ایسی عظیم ہستی ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں دنیا کی کایا پلٹ دی آپ صل اللہ علیہ والہ سلام کی سیرت اور اسوہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے.

حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردنیا کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے کچھ عرصہ پہلے آزادی اظہار کے نام پرتوہین آمیز خاکوں کی نشرواشاعت سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی تھی ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے محسن انسانیت حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلام کی ذات ہمیں کائنات کی ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے شان رسالت کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے.

نبی کریم سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیں آپ صلی اللہ علیہ والہ سلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم، ناانصافی اور بد امنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہےیہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آقا دو جہان سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یا دمیں عشرہ رحمت العالمین منا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری سطح پراس طرح کی تقریبات منفرد اہمیت کی حامل ہیں،درحقیقت بعض شر پسند عناصر ایسی حرکتوں میں مصروف ہیں،جن سے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے ہمراہ مذہبی اقلیتوں کی بھی دل آزاری کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں ہر سرکاری دفاتر وغیرہ میں حضرت محمد ﷺ کی شان بیان کی جارہی ہے کہ انہوں نے کیسے ساری زندگی محبت و امن کی تلقین کی۔بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا اور ان ہی کے دور میں مدینہ اسلام کی پہلی فلاحی ریاست بنا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ بنی پاک ﷺ کی زندگی کو سامنے رکھا جائے اور آپس میں پیار و محبت کو فروغ دیا جائے ناکہ نفرت کی آگ کو بھڑکایا جائے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن ہے کہ نبی پاک ﷺکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور اس حوالے سے اگر مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی بات کیجائے تو موثر قانون سازی، معاشی استحکام، اعلی تعلیم کی فراہمی، دیگر مذاہب کی طرز پر سزا سے معافی، نفرت کے خلاف موثر کنٹرول مواد، مذہبی سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کو مہارت یافتہ بنائے جانے کے اقدامات کو دیکھ کر تحریک انصاف کی حکومت کا فلاحی ریاست میں مذہبی اقلیتوں کے برابری کے حقوق کی فراہمی کا موازنہ کیا جا سکتا ہے جبکہ ماضی میں صرف مسلم قیدیوں کو عید جیسے مذہبی تہواروں میں سزا سے معافی دی گئی تھی، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے قانون سازی کے ذریعہ یہ ممکن بنادیا ہے کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں ہندوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کوکو بھی ایسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ہم سب کو چاہیئے کہ اس عشرہ میں نبی پاک ﷺ کی شان کھل کر بیان کریں اور جھوٹ،فریب اورنفرت وغیرہ کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہہ دیں تاکہ ایک پر امن ملک کا خواب سچا ہو سکے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لئے رشد و ہدایت، فلاح و بہبود اور سلامتی کا منبع ہے۔

حضور پاک کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی تمام انسانیت کی بھلائی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تمام انسانوں کے لیے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے تمام انسانیت کو جہالت ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار عشق کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں آپ کی تعلیمات کے مطابق ڈھال دیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے اسلامی وژن کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈے کیئرزکے قیام سے ملازم پیشہ خواتین اوران کے شیرخوار بچوں کو ورک پلیس پر اکھٹے رہنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

عورتوں کو ورکنگ ہوسٹلز کی صورت میں شہر سے باہر محفوظ اور بہتررہائشی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہیں اور یوں پاکستان ریاست مدینہ کے قیام کی جانب گامزن ہے۔اسلام حصول علم کو ہرمرد و عورت پرفرض قراردیتا ہے کیونکہ ہمارا دین ہمیں ہر شعبہ اور ہر سطح پرہرعمر میں عمل کی جانب رواں دواں کرتا ہے۔اسلامی قوانین کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ لٹریسی جیلوں جھگیوں ٹپری واسیوں اور پسماندہ دوردراز علاقوں میں ہر دہلیز پرتعلیم فراہم کررہا ہے اس ضمن میں خواجہ سراﺅں بالغان اور خط غربت کی لکیرسے نیچے معاشرے کے ہرطبقے کو تعلیمی سہولت فراہم کی جارہی ہے غریب انسان تک حکومت کی جانب سے مفت تعلیم ریاست مدینہ کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے