صفحہ اول / شہر شہر / فیصل آباد ڈویژن میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات جاری ہیں ، زاہد حسین

فیصل آباد ڈویژن میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات جاری ہیں ، زاہد حسین

فیصل آباد . ڈویژن بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری ہیں جن میں عشقان رسول شرکت کرکے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔یہ بات ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ سے گفتگو میں بتائی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراءکو عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات میں شرکت کے لئے ذمہ داریاں تفویض کی ہیں اور صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن ضلع فیصل آباد اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو کو ضلع چنیوٹ اور صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی ضلع جھنگ کے لئے مقرر ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے صوبائی وزراءکو بارہ ربیع الاول تک کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیااور بتایا کہ سکولوں،
کالجوں،یونیورسٹیز میں حسن قرات،نعت وتقاریر کے مقابلے جاری جبکہ سیرت النبی کانفرنسز کے انعقاد کے ساتھ محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزراءنے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کرنا باعث ثواب اوراعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم دوجہانوں کے لئے باعث رحمت بن کرآئے جن کا یوم ولادت وباسعادت بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے اور اس بار حکومت نے عشرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو نبی آخرالزمان کی زندگی کے پہلوﺅں سے آگاہی دی جاسکے اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکرکامیابی حاصل کرسکیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے