صفحہ اول / شہر شہر / سموگ سے بچاﺅ کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کی جائے،شاہد عباس

سموگ سے بچاﺅ کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کی جائے،شاہد عباس

جھنگ . ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ شہریوں کوممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں سموگ سے بچاﺅ کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی سموگ ایکشن پلان 2021کے حوالہ سے جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز سیال سمیت محکمہ زراعت، پولیس ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ محکمہ زراعت کے افسرا ن سے کہا کہ وہ سموگ سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیر بارے دھان کے کاشتکاروں کو تنبیہ کریں وہ سموگ کے اثرات کم کرنے کےلئے فصلوں کی باقیات ، دھان کے مڈھوں /پرالی کو آگ نہ لگائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاںعمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے دیگر متعلقہ محکموں کو تاکید کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھرپورایکشن لیں۔ انہوں نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ اور نگرانی بارے ہدایت کی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے