صفحہ اول / دنیا / افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں،امیرخان متقی

افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں،امیرخان متقی

دوحہ . قطر میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی وفد کے ہمراہ امریکی، یورپی یونین سمیت دیگر مغربی ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے۔

افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں افغان صورتحال، دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ، معاشی مشکلات ، انسانی امداد پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے زور دیا کہ ان کی حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، افغانستان کی منفی صورت حال کے براہ راست اثرات دنیا پر ہوں گے، عالمی برادری پابندیوں کو ختم کرے اور بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے