صفحہ اول / دنیا / دوحہ اجلاس، افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور

دوحہ اجلاس، افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور

دوحہ ۔ افغانستان کی صورتحال پرقطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والا تین روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔ اعلامیے کے مطابق شرکا نے جنگ کے فریقین پر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے شرکا نے افغانستان میں تشدد کے واقعات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ افغان طالبان سے افغانستان کے شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں پر حملے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فریقین اعتماد سازی اور فوری جنگ بندی کےلیے اقدامات کریں جبکہ دونوں فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ جلد از جلد سیاسی تصفیہ اور جامع جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اقدامات کریں۔شرکا نے دوبارہ اس بات کی تصدیق کی کہ وہ افغانستان میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے جو طاقت کے استعمال سے مسلط کی گئی ہو۔

اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں سمیت پاکستان، امریکہ ، برطانیہ ، چین ، ازبکستان ، ریاست قطر ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے خصوصی ایلچی اور نمائندوں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے