صفحہ اول / دنیا / افغان طالبان نے غزنی میں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دیدی

افغان طالبان نے غزنی میں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دیدی

غزنی . غزنی میں طالبان نے محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دیدی .طالبان نے مقامی شیعہ آبادی کو ماہ محرم میں اپنی سرگرمیوں کی اجازت دی ہے اور طالبان کی طرف سے سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تصویر میں طالبان محرم کے سٹال پر موجود ہیں .

طالبان نے ہرات میں کئی ہیلی کاپٹرز کو قبضے میں لے لیا.ہرات میں افغان فوج کی ظفر کارپس کے مرکز پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ گورنر، پولیس چیف اور ظفر کارپس کے کمانڈر نے سرنڈر کر دیا تھا.

طالبان ہرات کی 207 ظفر کارپس میں مہمانوں کی طرح داخل ہوئے، چائے پی، قبائلی عمائدین ان کے ساتھ تھے۔ ایک بھی گولی نہیں چلی۔ اسماعیل خان اور دیگر آفیشلز نے سرنڈر کیا۔ طالبان امن کےلیے آئے، لڑائی کے لیے نہیں۔

دوسری جانب طالبان نے لوگر کے صوبائی دارالحکومت پُلِ عَلَم کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے ۔ لوگر افغانستان کے صدر اشرف غنی کا آبائی صوبہ ہے، اور کابل سے صرف 87 کلومیٹر کی دوری پر ہے.طالبا ن تیزی کے ساتھ افغانستان کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے