صفحہ اول / کشمیر / مقبوضہ کشمیر،لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی بد ترین فسطائیت ہے،سردار مسعود

مقبوضہ کشمیر،لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی بد ترین فسطائیت ہے،سردار مسعود

مظفر آباد ۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اندھا دھند گرفتاریوں اور سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی حکومت کی بد ترین فسطائیت قرار دیا اور کہا کہ کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق اور آزادی کو سلب کرنے سے دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب اور جعلی جمہوریت کی قلعی کھل گئی ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر عملی طور پر ایک ملٹری گریژن اور پولیس سٹیٹ میں تبدیل ہو چکی ہے ، چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، دنیا نوٹس لے ۔سرینگر میں بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے گھر گھر تلاشیوں اور ایک درجن سے زیادہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت ایک جانب اپنا یوم آزادی منانے کی تیاریاں کر رہاہے اور دوسری جانب کشمیریوں کی تمام بنیادی آزادیوں اور حقوق کو سلب کرکے اپنے آپ کو دنیا کےسامنے بے نقاب اور اپنی جمہوریت کا مذا ق بنا رہا ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ بھارت میں صرف کشمیری مسلمان کا عرصہ حیات تنگ نہیں کیا گیا بلکہ مودی کی فسطائی حکومت اور ہندوتوا کی پالیسی سے متعدل ہندو ، دلت ، عیسائی ، سکھ اور پارسی کمیونٹی سمیت تمام اقلیتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور اب یہ تاثر دنیا میں گہرا ہوچکا ہے بھارت میں جمہوریت نہیں بلکہ جبر کا راج ہے جس میں محدود حکمران ٹولے اور بر سراقتدار پارٹی کے علاوہ کس کے حقوق محفوظ ہین اور نہ ہی جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر عملی طور پر ایک ملٹری گریژن اور پولیس سٹیٹ میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں آرمی اور پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکار نہتے بے گناہ ، بے بس اور مجبور کشمیریوں کو نہ صرف دہشت زدہ کر رہے ہیں بلکہ قتل و غارت گری کے ذریعے ان کی نسل کشی میں مصروف ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے