راولپنڈی ۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں جن کی روک تھام کیلئے دنیا کر دار ادا کرے۔
سردار عتیق نے کہاکہ یورپ میں مسئلہ کشمیر اجاگرکرنے کیلئے اوورسیز کشمیریوں کا اہم کر دار ہے ،وادی کے بہن بھائیوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے بیرون ملک کشمیری تنظیمیں متحد ہوجائیں ،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں بالخصوص برطانیہ اور یورپ کے کشمیری قیادت کا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بڑا واضح اور مثبت کر دار ہے جسے مزید موثر اور فعال بنا کر ہم اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کر دار ادا کرے اور انہوں نے راجہ نجابت حسین کی سربراہی میں تحریک خود ارادیت کی ٹیم کو ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کشمیر پر جتنی بھی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ان کو آپس میں روابط کو قریب تر کرکے کام کو آگے بڑھانا چاہیے تمام کشمیریوں کا حق خود ارادیت پر مکمل اتفاق ہے ۔
سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں کا یہ بنیادی حق پوری دنیا نے اقوام متحدہ کے فورم پر تسلیم کر رکھا ہے جسے ہندوستان نے اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر غصب کر رکھا ہے انہوںنے کہا کہ عالمی قوتوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات کی سنگینی کا ادراک کرکے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے کیلئے اپنا فیصلہ کن کر دار ادا کرنا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ