گلگت . گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے آئی جی پولیس گلگت بلتستان سعید وزیر نے ملاقات کی .جس میںآئی جی پولیس نے گورنر گلگت بلتستان کو محرام الحرام کی سکیورٹی اور سیفٹی کےعملی اقدامات پر بریفنگ دی .
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ محرام الحرام کو پرامن رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو آن بورڈ رکھا جائے.پولیس بغیر کسی تفریق کے گلگت بلتستان کے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا ئے ۔شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے مثالی انتظامات کے ذریعے امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا اور تمام مسالک کے علماء کرام شرپسندی اور مذہبی منافرت کے خلاف متحد ہیں اور امن کے قیام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آئی جی پولیس جی بی کا مزید کہناتھا کہ حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لئے پولیس پرعزم ہے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے .