صفحہ اول / پاکستان / پاک فوج قومی سلامتی پرکبھی کمپرومائز نہیں کرے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج قومی سلامتی پرکبھی کمپرومائز نہیں کرے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی . فارمیشن کمانڈرز نے آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے عسکری قیادت کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کےساتھ ہمیشہ کھڑی ، آئین اور قانون پر عمل پیرا رہے گی، جو بھی ہوجائے فوج قومی سلامتی پرکبھی کمپرومائز نہیں کرے گی.

فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا بھی نوٹس لیا اور موقف اپنایا کہ پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پیشہ ورانہ امور اور نیشنل سکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا۔

فارمیشن کمانڈرز نے موقف اپنایا کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے موقف اپنایا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کےساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔فارمیشن کمانڈرز نے عسکری قیادت کی جانب سے آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے عسکری قیادت کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔

فارمیشن کمانڈرز کے اہم اہم ترین اجلاس میں پاک فوج کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا کہ فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا رہے گی، جو بھی ہوجائے فوج قومی سلامتی پرکبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

آرمی چیف نے فارمیشن کی ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے میکنزم کو سراہا، آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے