صفحہ اول / دنیا / امریکا،طوفانی بگولوں سے بدترین تباہی،70 سےزائدافراد ہلاک

امریکا،طوفانی بگولوں سے بدترین تباہی،70 سےزائدافراد ہلاک

امریکہ . امریکامیں طوفانی بگولوں سے بدترین تباہی ہوئی ہے جس کے باعث طوفان سے70 سےزائدافراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے .

طاقتور ترین طوفانی بگولوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے پیشِ نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست کینٹکی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ تباہی ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے طوفانوں میں سے ایک تھی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو ہدایت کریں گے کہ اندازہ لگایا جائے کہ اس طوفان کو ہوا دینے میں موسمیاتی تبدیلیوں کا کیا کردار تھا، ساتھ ہی انہوں نے بگولوں کے انتباہ دینے والے نظام پر سوال اٹھائے۔

خیال رہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں سلسلہ وار طوفانی بگولوں نے تباہی پھیر دی ہے جس سے اب تک 100 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ریاست کینٹکی کے ٹاؤن مےفیلڈ میں طوفانی بگولوں سے عمارتیں منہدم، کاریں الٹ گئیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہر طرف تباہی کے مناظر چھا گئے، شدید طوفان سے مقامی افراد خوفزدہ اور گہرے صدمے میں آگئے۔

اس غیر معمولی موسمیاتی صورتحال نے کینٹکی کے چھوٹے سے علاقے میں موم بتیوں کی فیکٹری، فائر اسٹیشن اور پولیس تھانے کو تباہ کردیا۔

قریبی ریاست میسوری کا ایک نرسنگ ہوم بھی ان بگولوں کی زد میں آگیا جبکہ ایلینوائے میں ایمازون کمپنی کے ایک گودام میں 6 ورکرز ہلاک ہوگئے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے