صفحہ اول / پاکستان / عمران خان نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

عمران خان نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد . وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹرالرز کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے