صفحہ اول / شہر شہر / انسداد ڈینگی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں گے،شاہد عباس

انسداد ڈینگی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں گے،شاہد عباس

جھنگ . ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کی وباءکے مکمل خاتمہ کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے طے کردہ طریقہ کار پر عملدر آمدسختی سے یقینی بنائیں۔ ڈینگی لاروا کی تلفی اور افزائش روکنے کے لیے منظم حکمت عملی اپنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ہفتہ وار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شایان علی جاوا، ایم پی اے مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نورسمیت ڈی ڈی ایچ اوز، سوشل ویلفیئر، پولیس ، تعلیم، ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، انفارمیشن ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی طرف سے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور ہیلتھ سروسز کا جائزہ لیا جائیگااور ڈینگی وباءکے خاتمہ کے حوالہ سے موثرحکمت عملی مرتب کرنے بارے مزید تجاویز پیش کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ رواں موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے خطرات لاحق ہیں لہٰذا ضلع کی عوام میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی بچاو کی احتیاطی تدابیر اپنانے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاو کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اور انسداد ڈینگی کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں۔ ڈینگی کے تدارک میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

علماءکرام مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے آگاہ کریںجبکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے کی تاکید کریں۔

ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے خسرہ اور روبیلا کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے حوالہ سے پیشگی انتظامات اور کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے ریچ ایوری ڈور(RED) مہم کے حوالہ ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے