صفحہ اول / گلگت بلتستان / جی بی کونسل الیکشن،پی ٹی آئی 4،پی پی پی 1اور ن لیگ 1پر کامیاب

جی بی کونسل الیکشن،پی ٹی آئی 4،پی پی پی 1اور ن لیگ 1پر کامیاب

گلگت . چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی نگرانی میں گلگت بلتستان کونسل کا الیکشن مکمل،گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 میں سے 4نشستیں حاصل کرلیں .

تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سید شبیہ الحسنین،حشمت اللہ، عبدالرحمان اور احمد علی شامل ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایوب شاہ مسلم لیگ نون کے اقبال نصیر بھی گلگت بلتستان کونسل کے ممبران منتخب ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے راجہ شہباز خان نے 3 ووٹ،صابر حسین، عطائ اللہ اور محمد دلپذیر کو کوئی ووٹ نہیں ملے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق ممبران اسمبلی نےشو آف ہینڈ کے ذریعے امیدوارں کا انتخابات کیا گیا ۔گلگت بلتستان کونسل کے 6 ممبران کے لئے گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا.

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے انتخابات کی نگرانی کی جبکہ سیکریٹری قانون رحیم گل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دئے اور پولنگ آفیسران میں ڈپٹی سیکریٹری قانون شفیق الرحمن اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر خورشید احمد شامل تھے۔

ووٹنگ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے احمد علی نوری کے حق میں کاظم میثم،اکبر رجائی، مشتاق حسین، کلثوم فرمان اور کنیز فاطمہ نے ووٹ کاسٹ کیا۔

حشمت اللہ کے حق میں فتح اللہ خان، ثریا زمان، سہیل عباس، راجہ زکریا اور راجہ اعظم نے ووٹ دیا۔اسی طرح شبیہ الحسنین کے حق میں خالد خورشید، امجد زیدی ، وزیر سلیم ، شمس لون اور راجہ ناصر نے ووٹ کاسٹ کیا۔

عبدالرحمن کے حق میں جاوید علی منوا، نذیر ایڈووکیٹ، عبید اللہ بیگ، عبدالحمید اور دلشاد بانو نے اپنا رائے دہی استعمال کیا۔ایوب شاہ کے حق میں سعدیہ دانش، نواز خان ،غلام شہزاد آغا، امجد حسین اور انجینئر اسماعیل نے ووٹ کاسٹ کیا۔

اقبال نصیر کے حق میں غلام محمد، رحمت خالق، انجینئر انور، صنم فریاد اور ایوب وزیری نے ووٹ کاسٹ کیا۔اراکین کونسلز میں پی ٹی آئی کے احمد علی نوری ، حشمت اللہ خان، عبدالرحمن اور شبہہ الحسن جبکہ پیپلزپارٹی سے ایوب شاہ اور مسلم لیگ ن سے اقبال نصیر شامل ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے