صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ پراقدامات کرنا ہونگے،عارف صدیقی

ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ پراقدامات کرنا ہونگے،عارف صدیقی

اسلام آباد ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کےسابق ڈی جی برگیڈیئر (ر) عارف صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ کی بنیاد اقدامات کرنا ہونگے، قومی اداروں میں کھلاڑیوں کو باعزت روزگار دیگر معاشی طور پر مضبوط کیا جا سکتا ہے، ادارے مضبوط ہونگے تو بڑے نام پیدا کئے جا سکتے ہیں، عالمی شہرت یافتہ ہاکی کے کھلاڑی منظور جونیئر اسکی ایک روشن مثال ہیں، انکے بنائے ہوئے ریکارڈ رہتی دنیا تک زندہ رہیں گے، ہاکی وہ کھیل ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت دی.

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اورراولپنڈی اسلام سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( رسجا) کے تعاون سے پاکستان ہاکی کے لیجنڈ منظور جونیئرمرحوم کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، رسجا کے صدر ناصر اسلم راجہ، سیالکوٹ پریس کلب کے صدر انورحسین باجوہ،پاکستان سپورٹس رائٹر کے جنرل سیکرٹری زاہد فاروق ملک، این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی ذوالفقار بیگ، ہاکی کے کھلاڑی مرتضےٰ بھٹی ، پی ایس بی کے سعید بھٹی، جہانزیب علوی، آر آئی یو جے کے نائب صدر اظہار خان نیازی و دیگر نے بھی خطاب کیا،

افضل بٹ نےکہا کہ منظور جونیئر نے اپنے خوبصورت کھیل سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیااور برسوں تک شائقین ہاکی کے دلوں پر راج کیا ہے،ان جیسے کھلاڑی روز روز پیدا نہیں ہوتے، پاکستان سپورٹس بورڈ کے سعید بھٹی نے کہا کہ منظور جونیئر کھیل کے ساتھ ساتھ کردار میں بھی بے مثال تھے،وہ جب پاکستانی ٹیم کیلئے کھیلتے تھے اس وقت پاکستان ہاکی اپنے عروج پر تھی،

این پی سی کے ممبر گوننگ باڈی ذوالفقار بیگ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان نے شناخت دی ہے جبکہ کچھ لوگ پاکستان کی شناخت ہیں جن میں منظور جونیئر کا نام بھی شامل ہے، سیالکوٹ پریس کلب کے صدر انورحسین باجوہ نے کہا کہ حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہمارا قومی کھیل تنزلی کا شکار ہے،کھیلوں کی ایسوسی ایشنز میں سیاست کے آنے سے کھیلوں کے معیار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تقریب کے آخر میں منظور جونیئر سمیت ہاکی کے تمام مرحوم کھلاڑیوں کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی، تقریب کی نظامت کے فرائض رسجا کے صدر سینئر صحافی و اینکر ناصر اسلم راجہ نے سرانجام دیئے، تقریب میں مختلف کھلاڑیوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے