صفحہ اول / کشمیر / مسلم لیگی کارکن تیاری کریں پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن حصہ لیں گے ،شاہ غلام قادر

مسلم لیگی کارکن تیاری کریں پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن حصہ لیں گے ،شاہ غلام قادر

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن تیاری کریں پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن حصہ لیں گے۔مسلم لیگ(ن) 15ویں ترمیم اور ٹور ازم اتھارٹی کے قیام کو یکسر مسترد کرتی ہے 13ویں ترمیم محمد نواز شریف کا تحفہ ہے اور اس کا تحفظ مسلم لیگی کارکنان خود کریں گے۔

اختیارات کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آزاد کشمیر کے حکمرانوں کے درپردہ مقاصد کچھ اور ہیں لوگوں کو15ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ لوگوں کا جوق درجو ق مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونا محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ناراض لوگ جماعت میں فعال کردار ادا کریں ان کے عزت نفس کا تحفظ میری ذمہ داری، نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیا جائیگا۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گذشتہ روزکوٹلی حلقہ راج محل (گوئی) کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سالار محمد شریف (مرحوم) کے بھائی نمبردار محمد بشیر اورمسلم کانفرنس حلقہ راج محل کے صدر ماسٹر چوہدری محمد آصف اور ان کے دیگر ساتھیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں سابق وزراءحکومت راجہ مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد عزیز، بیرسٹر افتخار گیلانی، سردار فاروق احمد طاہر، سابق ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی،ٹکٹ ہولڈرز حلقہ راج محل ذوالفقار علی ملک ، سردار فرحان اعظم اور دیگر بھی موجود تھے۔

نمبر دار محمد بشیر اور ماسٹر آصف نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور کنبہ قبیلہ سمیت مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا جس کا باضابطہ اعلان صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر کے دورہ کوٹلی کے موقع پر کیا جائیگا۔وفد میں نمبردار محمد بشیر اور ماسٹر آصف کے ہمراہ چیئرمین چوہدری محمد صادق ،کنیٹ یونین کونسل گوئی بٹالی،سابق ممبر یونین کونسل گوئی چوہدری عبدالحمید، چیئرمین چوہدری محمد صادق ہری دہڑہ گوئی،چوہدری محمد صادق نڑوٹاں ہری دہڑہ گوئی،حاجی محمد یعقوب رڈ کوئی،حاجی سید محمدپھلا گوئی،چوہدری حاجی محمد نثار بَٹالی گوئی،ریٹائرڈ حوالدار راجہ غلام رسول بٹالی،راجہ محمد اکرم مرشد بٹالی،حاجی چوہدری محمد خادم بٹالی،ریٹائرڈ حوالدار چوہدری محمد صغیر بٹالی،چوہدری غلام محمد،چوہدری محمد لقمان بکال محلہ سہنی،ملک محمد خادم بٹالی،حاجی ملک عبدالمالک سہنی گوئی،چیئرمین ملک مشتاق سہنی گوئی،ملک رفتار عزیز سہنی گوئی،ملک محمد ظہیرسہنی گوئی،ملک محمد زاھاب سہنی گوئی اور دیگر شامل تھے۔

شاہ غلام قادر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے گذشتہ الیکشن میں بعض وجوہات اور ہماری آپسی جھگڑوں کے باعث ہمیں شکست ضروری ہوئی لیکن آج ایک بار پھر سالار جمہوریت کا خاندان ہمارے ساتھ ہے ہمیں دیگر ناراض لوگوں کے بھی گلے شکوے دور کر کے ناراض لوگوں کو منانا ہے تاکہ وہ جماعت میں فعال کردار ادا کریں۔

نمبردار محمد بشیر نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر اور دیگر مسلم لیگی قیادت کو حلقہ راج محل کی دورہ کی دعوت دی اور کہا کہ مسلم کانفرنس اپنی ناقص پالیسیوں اور قیادت کے غلط فیصلوں کے باعث انتخابی سیاست سے مکمل طور پر آﺅٹ ہو چکی ہے آمدہ بلدیاتی الیکشن میںان کا خاندان اور سینکڑوں ساتھی مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈر ذوالفقار علی ملک کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ حلقہ راج محل کے لوگ تسلی رکھیں آپ کو جماعت میں جائز مقام اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا وہ جلد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حلقہ راج محل کو دورہ کریں گے اور لوگوں سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کرینگے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے