صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم میچز پر انضمام الحق نالاں

قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم میچز پر انضمام الحق نالاں

لاہور ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم میچز پر انضمام الحق نالاں ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 18سال بعد ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے مگر حیران کن طور پر بورڈ نے کپتان کین ولیمسن،ٹرینٹ بولٹ،جمی نیشم،ٹم سیفرٹ، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور کائل جمیسن کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔

دوسرے درجے کی ٹیم کے اعلان پر سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہاکہ گرین شرٹس کو اہم پلیئرز سے محروم ٹیموں سے میچز کھیلنے کو مل رہے ہیں،دورئہ جنوبی افریقہ میں کئی کرکٹرز آئی پی ایل کھیلنے چلے گئے، اب نیوزی لینڈ کے بھی7 کھلاڑی نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کورونا کی وجہ سے اسکواڈ تبدیل ہوا، پاکستانی کرکٹرز کو اچھی پریکٹس نہیں مل رہی، کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ پر آئی پی ایل کو ترجیح دے رہے ہیں، کیا آئی سی سی سو رہی ہے؟ یہ کرکٹ کی توہین ہے،ایسا سلوک پاکستان کے ساتھ ہی کیوں ہورہا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے