صفحہ اول / پاکستان / آئی جی پولیس اسلام آباد کی اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات

آئی جی پولیس اسلام آباد کی اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات

اسلام آباد ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اخبارات کے ایڈیٹرز کو اپنے دفتر میں مدعو کیا اور ان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔

ایس ایس پی آپریشنز نے ایڈیٹرز کو خاص طور پر منشیات کے نقصانات کے متعلق آگاہی مہم اور اس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے منشیات کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اس زمرے میں درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلا ف مقدمات درج کئے گئے ہیں مزید ان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے .

ایڈیٹرز نے اسلام آباد پولیس کے ان اقدامات کی تعریف کی اور مزید بہتری لانے کے لئے اپنی قیمتی تجاویز سے بھی نوازا اور اس مہم میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، آئی جی اسلام آباد نے ایڈیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا.

ملاقات نہایت ہی خوشگوار موڈ میں ہوئی باہمی تعاون پر زور دیا گیا اور آئندہ بھی اس طرح کی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا،آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام ایڈیٹرز کی آمد کا شکریہ ادا کیا اورگروپ فوٹو بنایا ۔

ملاقات کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کامران عادل، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے