استنبول . صدر ایردوان نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ” مجھے یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی
ٹی آر ٹی کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹیلی فون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ” مجھے یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ”
نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ترکی دو قابل اعتماد برادر ممالک ہیں اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینا چاہتے ہیں۔
نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے صدرایردوان کے مبارکباد کے ٹیلی فون پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام