صفحہ اول / پاکستان / پاکستان اورایران کےلوگوں کا تعلق نسلوں سےچلتاآرہاہے،جلیل عباس جیلانی

پاکستان اورایران کےلوگوں کا تعلق نسلوں سےچلتاآرہاہے،جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد : نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کہتے ہیں پاکستان اور ایران کے لوگوں کا تعلق نسلوں سے چلتا آ رہا ہے ،ایرانی سفیر کا کہنا ہے دونوں برادر ملک علاقئی اور عالمی فورم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیںاسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام ایران انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران آپس میں برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں،ہمارا آپس میں تعلق نسلوں سے چل رہا ہے،ہمارے قریبی دوطرفہ تعلقات ہیں،45 سال سے پاکستان واشنگٹن میں ایران کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے،،جو باہمی اعتماد کا مظہر ہے پاکستان اور ایران کو خطے کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک جیسے موقف ہیں ، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، پچھلے سال تک دونوں ممالک کے مابین اڑھائی ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ،تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے،پاکستانی عوام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ پر ایران کی حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،ایرانی قوم نے اپنی جدوجہد میں بے شمار مقاصد حاصل کئے،ایران ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی ،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی ، راجہ ناصر عباس ،لیاقت بلوچ ، پیرمحمد نقیب الرحمن ، علامہ ڈاکٹر شبیر حسنم یثمی، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ طاہر اشرفی ، عبداللہ گل سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے