صفحہ اول / گلگت بلتستان / وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول شندور روڈ، 20 میگاواٹ ہنزل پن بجلی منصوبہ، تتہ پانی روڈ اور اسکردو روڈ پر کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے