صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،دوسراسمی فائنل،پاکستان آسٹریلیاآج آمنے سامنے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،دوسراسمی فائنل،پاکستان آسٹریلیاآج آمنے سامنے

اسلام آباد . ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے، نیوزی لینڈ، انگلینڈ کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے دیکھنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا میں کون فائنل میں پہنچتا ہے جس کامقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا.

دبئی میں جمعرات کی شب دو بہترین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی پاکستانی آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیموں میں اچھے بیسٹمین ، بہترین بولرز شامل ہیں،پاکستان واحد ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ قابل دید ہوگا، اس زور دار جوڑ پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں، ورلڈکپ میں ابھی تک گرین شرٹس نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اورقومی شاہینوں کا مورال بلند ہے۔

کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے گذشتہ روز خوب پریکٹس کی جس کے دوران بیٹنگ، بولنگ میں مزید نکھار لائے۔ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھی فاتحانہ موڈ والا پلان شیئر کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بابر الیون کو دبنگ انداز میں اِن ایکشن ہونے کا مشورہ دے دیا۔ گرین شرٹس پر 11 سال پہلے مائیک ہسی کے چھکوں بھری شکست کے بدلے کا جنون بھی سوار ہے۔

دوسری جانب آسٹریلینز نے بھی تیاریاں مکمل کر لیں، جیت کا عز م ظاہر کر دیا۔ آج کے سخت مقابلے کیلئے جہاں کھلاڑی پرعزم ہیں وہیں دونوں ممالک کے شائقین بھی پرجوش ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے