اسلام آباد . عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد آج سے ملک بھر میں ہفتے بھر کے لیے اسکول کھل گئے۔پیر سے ملک بھرکے تعلیمی ادار وں میں 100 فیصد حاضری کےساتھ تدریسی عمل جاری .
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اسکولوں میں آج سے 50 فیصد حاضری کی شرط بھی ختم کردی گئی جس کے بعد اسکول آج سے پوری حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سےقبل کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسز لی جارہی تھیں ۔
این سی او سی کے فیصلے کے بعد اسلام آبادسمیت آج ملک بھر میں اسکولوں کو 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا گیا ہے.سکولز کھلنے سے اساتذہ پر اضافی بوجھ میں کمی آئے گی اور بچوں کی تعلیمی ایکٹوٹی میں اضافہ ہوگا،پرائیوٹ سکولز کی منیجمنٹ نے بھی حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا .
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام