صفحہ اول / پاکستان / پاکستان مہنگائی سے متاثر ہونے والا دنیا کا واحد ملک نہیں،ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان مہنگائی سے متاثر ہونے والا دنیا کا واحد ملک نہیں،ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثر ہونے والا دنیا کا واحد ملک نہیں بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

خلیجی اخبار اور اماراتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلیوں کے لیے پاکستان کا کوئی فعال کردار نہیں، پاکستان صرف انسانی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے۔

دوران انٹرویو صد ر مملکت نے گوادر اور دبئی کی بندرگاہوں میں تعاون کی پیش کش بھی کی اور کہا کہ گوادر پورٹ 2021 میں مکمل آپریشنل ہوجائے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے یو اے ای کی بطور مثال پیروی کرنا چاہتا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے