جھنگ . جھنگ صرافیہ ایسو سی ایشن کی عظیم شخصیت مرحوم سید عاشق حسین شاہ کے صاحبزادے سید عاشقین حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرافہ زرگر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو نا چاہیے.
زرگر یونین او ر اس شعبہ سے منسلک ذمہ داران نے ہمیشہ صرافہ برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے مثبت کر دار ادا کیااور شعبہ زرگر و یونین میں تعلیم یافتہ افرادکی دلچسپی و شمولیت احسن اقدام ہے ،پروفیشنل ایڈووکیٹ ہونے کے ناطے قانونی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں میری خدمات و تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک پروفیشنل لائر ہیں اور ان کے بھائیوں سمیت خاندان کے بہت سے لوگ صرافہ کے پیشے سے وابستہ ہیں جو صدیوں سے اس شعبہ سے وابستہ ہیں اور جھنگ کے عوام کی خدمت سمیت اس کاروبار میں میں اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں ۔
سید عاشقین ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے نام اور تصویر کےساتھ جھنگ کے ایک ڈمی و غیر منظور شدہ اخبار میں شائع ہونے والے بیان سے میرا کوئی تعلق نہیں اور اس خبر میں جو غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے گئے ہیں وہ ان کے اپنے الفاظ ہیں میرے نہیں جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور میں اس غیر منظور شدہ ادارے کیخلاف خود ساختہ بیان شائع کرنے پر قانونی حق محفوظ رکھتا ہوں ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام