لاہور . نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز 17 ستمبر کو ون ڈے سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کیوی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز چارٹڑ فلائٹ بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جن کا نجی ہوٹل میں کرونا ٹیسٹ ہوگا، مہمان ٹیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کیوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹراسکواڈ میچ شیڈول ہے جب کہ ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اٹھارہ برس بعد پاکستان پہنچی ہے، آخری مرتبہ کیوی کھلاڑیوں نے 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ون ڈے سیریز کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں، ون ڈے میچز کے لیے 4 پچز تیار کی گئی ہیں، گراؤنڈ میں 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان نیوزی لینڈ ون دے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے، قومی اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جب کہ نائب کپتان کی شاداب خان ہوں گے۔
آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام