صفحہ اول / پاکستان / 15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد . حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ، ویکسی نیشن 13ستمبر سے ہوگی اور ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 تا18سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن 13ستمبرسےہوگی، 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکوروناویکسین لگائی جائےگی۔ذرائع نے بتایا کہ این سی اوسی نے15تا 18 سال والوں کی ویکسی نیشن کی منظوری دیدی، 15 تا 18 سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافرادکی نظر ثانی شدہ ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کردی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ12تا17سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے