صفحہ اول / شہر شہر / آئین پاکستان میں دیئے گئے تمام حقوق کو حاصل کرینگے،رہنمااسحاق زئی قومی اتحاد

آئین پاکستان میں دیئے گئے تمام حقوق کو حاصل کرینگے،رہنمااسحاق زئی قومی اتحاد

اسلام آباد . اسحاق زئی قومی اتحاد کےراہنماؤں موسیٰ کلیم اور ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ اتحاد و اتفاق سے اپنے لوگوں کیلئے آئین پاکستان میں دیئے گئے تمام حقوق کو حاصل کرینگےکیونکہ اتحاد و اتفاق کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔کنونشن کا مقصد اپنے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور شعور پیدا کرنا، انہیں سپورٹ فراہم کرنا اور انکی مایوسیوں کو ختم کرنا ہے.

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اسحاق زئی قومی اتحاد ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دنیا میں اتحاد و اتفاق کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے،دنیا بھر کی ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا راز اتحا د و اتفاق میں ہی مضمر ہے، آج کاورکرز کنونشن راولپنڈی اسلام آباد میں رہائش پذیر اسحاق زئی لوگوں کے زیر اہتمام ہو رہا ہے.

اس کنونشن کا مقصد اپنے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور شعور پیدا کرنا، انہیں سپورٹ فراہم کرنا اور انکی مایوسیوں کو ختم کرنا ہے اوراپنے لوگوں کیلئے آئین پاکستان میں دیئے گئے تمام حقوق کو حاصل کرنا ہے، اس کے بعد لاہور ، سیالکوٹ، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان بھی جائینگے کیونکہ وہاں پر ہمارے لوگوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے.

عوام کیساتھ جو ظلم و بربریت ہورہی ہے اس پلیٹ فارم سے اس کیخلاف آواز اٹھائینگے، کیونکہ اتحاد و اتفاق کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا اس کو مزید آگے لیکر جائینگے۔تقریب کی نظامت کے فرائض جان محمد نے ادا کئےجبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری جمیل احمد نے حاصل کی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے