صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی14 دسمبر سے شروع ہو گی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی14 دسمبر سے شروع ہو گی

ڈھاکہ ۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی14 دسمبر سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں شروع ہو گی۔ ایشیا ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 ایشیائی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔

ہر ٹیم پانچ پول میچ کھیلے گی اور 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں مہم کا آغاز14 دسمبر کو جاپان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 15 دسمبر کو ملائیشیا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 18 دسمبر کو جنوبی کوریا جبکہ پانچواں اور آخری لیگ میچ 19 دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 21 دسمبر جبکہ فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ سال نومبر میں شیڈول تھا مگر ایشین ہاکی فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا تھا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے