چاغی . پاکستان اور ایران کے درمیان یہ نئی سرحدی گزرگاہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایران پاکستان سرحد پر راجے کے مقام پر کھولی گئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے ڈپٹی کمشنر منصور احمد بلوچ نے مقامی انتظامیہ، فرنٹیئر کور، ایف سی حکام اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ نئی گزرگاہ کا افتتاح کیا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس نئی گزرگاہ سے دونوں طرف کے لوگوں کے سفر اور تجارتی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ، سرحد کے دونوں جانب مقیم افراد کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، اس گزرگاہ سے مقامی افراد کو درپیش مشکلات کم ہوں گی اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام