سرینگر . غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج جماعتی حریت کانفرنس نے”تجدید عہد ”کیلئے بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کی قبر کی طرف مارچ کی کال دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بزرگ حریت رہنما شہیدسید علی گیلانی کی دوران حراست وفات کے خلاف جاری کئے گئے احتجاجی کیلنڈر کاحصہ ہے ۔ کل جامع مسجد حیدر پورہ میں نماز جمعہ اداکی جائے گی اور لوگ حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں گے جبکہ حیدر پورہ کے لوگ اس سلسلے میں ضروری انتظامات کریں گے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں حیدرپورہ میں اکھٹے ہوں ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام