کراچی . پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اوورسیز پاکستانی میڈیکل طلباء کے لیے پہلا نیشنل اکویلینس بورڈ (این ای بی) کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پی ایم سی نے ایسے پاکستانی طلباء کے لیے این ای بی کا انعقاد کیا تھا جو پاکستان کے میڈیکل کالج میں منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ امتحان پاکستان میڈیکل کمیشن 2020 کے ایکٹ نمبر 33 کے سیکشن 21 کے تحت منعقد کیا۔
پی ایم سی کے مطابق، پاکستان میں این ای بی کے منعقدہ امتحانات میں 283 طلباء شریک ہوئے۔ یہ امتحان ایم بی بی ایس کے چار مختلف درجوں میں مائیگریشن کے لیے تھا۔
ایم بی بی ایس کے فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے 130 طلباء پاس ہوئے،ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر میں داخلے کے لیے 18 طلباء پاس ہوئے،ایم بی بی ایس کے تھرڈ ایئر میں داخلے کے لیے 26 طلباء پاس ہوئے،ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر میں داخلے کے لیے 7 طلباء پاس ہوئے،نتائج کے مطابق 102 طلباء، جو کہ کل طلباء کا 36 فیصد بنتے ہیں، امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
پی ایم سی نے کہا کہ طلباء اپنے این ای بی (میڈیکل) امتحان 2021 کے نتائج دیکھ سکتے ہیں اور پی ایم سی کی ویب سائٹ سے اپنا اہلیت کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام