کراچی . محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے طے کیے گئے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔
موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام