صفحہ اول / شہر شہر / جھنگ،ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کااجلاس،70 افراد معذورقرار

جھنگ،ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کااجلاس،70 افراد معذورقرار

جھنگ . حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں آرتھوپیڈک سرجن ڈا کٹرغلام یاسین بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، میڈیکل سوشل آفیسر فضل عباس ،مہر محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن ،غلام فرید ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔

بورڈ میں 102 مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں 70 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو معذور قرار کیا گیااور 28 افراد کے کیسز مختلف سیشلسٹ کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے جبکہ 4 درخواست گزار غیر حاظر پائے گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے.

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی اور روز گار کیلئلے فنڈز جاری کر دیئے ہیں معذور افراد دفتر سوشل ویلفیئر رابطہ کریں اور درخواستیں جمع کروائیں تاکہ ان کی مالی امداد کی جا سکے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے