صفحہ اول / پاکستان / شفاف الیکشن ہی ملک کی ضرورت ہیں،فضل الرحمان،شہباز شریف

شفاف الیکشن ہی ملک کی ضرورت ہیں،فضل الرحمان،شہباز شریف

لاہور . پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمد شہباز شریف کی عیادت اور ملکی صورتحال پرباہمی تبادلہ خیال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کہتے ہیں‌ کہ اس وقت ملک کی صورتحال انہتائی نازک ہے،مہنگائی عروج پر ہے اور لاکھوں لوگ بے روز گار ہیں ،ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے اس وقت ہسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے مریضوں کو اور حکومت مکمل طورپر غفلت کی نیند سورہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بد ترین صورتحال دیکھتی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی .

میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ایسے بدترین حالات کبھی نہیں دیکھے جو اس وقت موجود ہیں، ملک میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، شفاف الیکشن ہی پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کا واحد راستہ ہے، عوام پربجلی اورگیس بم گرائے جا رہے ہیں۔ یہ کوئی آسان کام نہیں دن رات محنت کر کے ہی 2018ء کی صورتحال پر واپس آئیں گے، اس کی بنیادی سیڑھی فی الفور شفاف الیکشن ہیں‌اوریہی عوام اور پی ڈیم کا مطالبہ ہے .

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف اور اپنے نصب العین اور اپنے مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے انشااللہ 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں ایک بڑا تاریخی اجتماع ہوگااور31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان(ڈی جی خان) میں بڑا اجتماع ہو گااور اس سے قبل جمعیت علماء پاکستان نے پشاور میں14اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس کا اعلان کیا ہے وہ بھی تاریخ ساز ہو گا.

انہوں نے کہا کہ عوام کی دلچسپی حزب اختلاف کے ساتھ بہت بڑھ چکی ہے اور اس وقت جو عوام پر ایک قہر بن کر حکومت مسلط ہے اسے ہر قیمت پر خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی ہے اس اعتبار سے فوری الیکشن پاکستانی کی ضرورت ہے آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں‌تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور ہر ادارے کے لوگ ہر صوبائی ییڈ کوارٹر میں ابھی جو عدالتی قتل ہوا ہے 16ہزار ملازمین کی معیشت کا ہر صوبائی دارلحکومت میں جو ملازمین بر طرف کئےگئے ہیں وہ مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنی معیشت اور روزگا ر کی بحالی کیلئے تڑپ رہے ہیں .ہم ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرچکے ہیں اور اب بھی ان کےساتھ کھڑے ہیں .

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ،اساتذہ ،وکلا،زمیندار،کسان مزدورہر طبقہ اس وقت مشکل کی حالت میں ہے اور عام غریب آدمی جو محلوں‌میں رہتا ہے وہ بازارسے اپنے گھر کیلئے اناج خریدنے اور روز مرہ کی اشیاء خریدنے کےقابل نہیں رہا .اس ساری صورتحال سے ہم نے ملکی معیشت کو کسیے نکلانا ہے کس طرح اسے اپر اٹھانا ہے یہ ایک سنجیدہ سوال ہے .

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکی اداروں کی ناقص کارکردگی پر رو رہے ہیں آجکل آپ دیکھ رہے ہیں کہ فوج جیسا ادارہ جس کو ہم ہر وقت طاقتور اور منظم دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کو ہم ریاست پاکستان اور پاکستان کی ضرورت سمجھتے ہیں جو چار روز سے خبریں چل رہی ہیں جو یونٹی آف کمانڈہیں ماشااللہ ساری قوم اس کی صلاحیتوں کا پوری قوم مشاہدہ کر رہی ہے کہ کس طرح‌ہمارے ملک کے ادارے کو بھی شائد مودی ہمیں اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جس طرح عمران خان نے پاکستان کی اس عظیم اور منطم ادارے کو نقصان پہنچایا،بہر حال اس صورتحال میں بھی ہم نے ملکر آگے بڑھنا ہے .

ایک سوا ل کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمیں مارچ ہر صورت میں کرنا ہوگا اور اس حکومت کو ہمیں سیاسی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اس کا محاسبہ کرنا ہوگاجیسا کہ حضرت نے ابھی بتایا کہ ایسا قومی ادارہ جو کہ پاکستان کی دفا ع کا ذمہ دار ہے اور اس کی قربانیاں تاریخ اس کی شواہد ہیں مودی اس ادارے کے وقار کونقصان پہنچانے کا وہ کام نہیں کر سکا جو عمران خان نیازی نے پہنچایا .

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ میں دفاعی ادارے کے اندرونی صورتحال پر تو بات نہیں کررہا لیکن جو خبریں آپ کی وساطعت سے قوم کے پاس جارہی ہیں‌اس میں ظاہر ہے جو شخص وہ کہا جاتا ہے کہ وہ یونٹی آف کمانڈ کی علامت ہیں اس کا کیا حشر کر دیا ہے ادارے کا یہاں پر سب پریشان ہیں تشویش میں ہیں‌ ہم کبھی کبھی سیاسی طور پر اختلاف رائے کر لیتے ہیں لیکن ہم اس ادارے کو ملکی دفاع کیلئے منظم دیکھنا چاہتے ہیں اور طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں .

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے