صفحہ اول / دنیا / قندوز،مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

قندوز،مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

قندوز . داعش نے قندوز مسجد میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،قندوز گورنر کے ترجمان مطیع اللہ روحانی کا کہنا ہے کہ حملے میں 80 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں.

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق قندوز کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور ان کی تعداد 100 کے قریب ہو گئی ہے .افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن آفس نے بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے .

دوسری جانب پاکستان نے قندوز میں مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت اور عوام اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم شہید شدگان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے