استنبول . صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول اتاترک ائیر پورٹ پر 12 ویں رسل و رسائل و مواصلاتی شوریٰ سے خطاب کرت ےہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال ہم قومی الیکٹرک ریلوے انجن بنانے کا آغاز کریں گے۔ ہم میٹرو اور ٹرام وے کی پیداوار دینے کی سطح پر پہنچ رہے ہیں.
انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکی رسل و رسائل و مواصلات کے شعبے میں حالیہ 19 ماہ کے دوران ہم نے ایک ٹریلین لیرا کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جن شعبوں میں ہم نے سرمایہ کاری کی ہے ان میں سے ایک ریلوے لائن کا شعبہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 12 ہزار 803 کلو میٹر ریلوے لائنوں کو مکمل طور پر تبدیل کیا ہے۔ موجود لائنوں پر سگنل کے کام کو بھی بڑے پیمانے پر مکمل کر لیا ہے۔ ہم نے ملک میں پہلی دفعہ بُلٹ ٹرین لائنوں کو خود تعمیر کیا اور کام کے لئے کھولا ہے۔ اس وقت بھی 3 ہزار 500 کلو میٹر لمبی ریلوے لائنیں زیرِ تعمیر ہیں۔
قومی الیکٹرک ٹرین کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آئندہ سال ہم قومی الیکٹرک ریلوے انجن کی تعمیر شروع کریں گے ۔ ہم میٹرو اور ٹرام وے کی پیداوار دینے کی سطح پر پہنچ رہے ہیں۔
ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں ائیرپورٹوں کی تعداد 26 سے بڑھا کر 56 کر دی ہے۔ تقریباً 3 سال سے خدمت کے لئے کھُلا استنبول ائیر پورٹ دنیا کے بہترین ائیر پورٹوں میں دوسرے نمبر پر اور یورپ کے مصروف ترین ائیر پورٹوں میں پہلے نمبر پر ہے ۔
ملک میں خارجہ تجارت میں بحری راستے کے حصے میں 4 گنا اضافے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شِپ یارڈنگ کے سیکٹر میں بھی ہم ایک اہم مقام پر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم، براڈ بینڈ انٹرنیٹ سے لے کر فائبر لائنوں تک ہر شعبے میں اداراتی و عوامی خدمت کے معیار کو بلند کر رہے ہیں۔ ہم 5 جی سمیت مستقبل کی ٹیکنالوجی میں قومیت و مقامیت کی شرح کو بڑھانے کی کوشش میں ہیں اور وقت سے لے کر ایندھن تک ہر معاملے میں بچت و سہولت کے ضامن ڈیجیٹل مواصلاتی سسٹم کو عملی شکل دینے کے بارے میں پُرعزم ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام