صفحہ اول / پاکستان / عدم اعتماد کی تحریک ،عمران خان متحرک، ایم کیو یم کے مرکز آمد

عدم اعتماد کی تحریک ،عمران خان متحرک، ایم کیو یم کے مرکز آمد

کراچی ۔ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی درخواست آنے کے بعد عمران خان متحر ک ہو گئے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراءکے ہمراہ کراچی پہنچے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان ائیر پورٹ سے سیدھا ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے جہاں ایم کیو ایم کی قیادت اور پی ٹی آئی اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد سے پہلے سخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور سکیورٹی اسٹاف نے متعدد اراکین اسمبلی کی بھی تلاشی لی ہے جبکہ عملے نے پنڈال میں موجود تمام افراد کو موبائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم سے گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

تاہم وزیر اعظم کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی، جی ڈی اےرکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہاکہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہو گی، پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث خیرپور میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم گورنر ہاو س میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے اور آج شام ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے