جھنگ . ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر (مرحوم ) کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے قل خوانی کا اہتمام سرکٹ ہاﺅ س میں کیا گیا .
قل خوانی میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی سمیت سماجی شخصیات، عزیزرشتہ داروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے شرکت کی۔
قل خوانی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر (مرحوم ) کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ علماءکرام نے خصوصی بیان بھی پڑھا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام