صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / پاکستان نےبنگلا دیش کوشکست دیکر فتح حاصل کرلی

پاکستان نےبنگلا دیش کوشکست دیکر فتح حاصل کرلی

دھاکا ۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی اور ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ کرلیا۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز ساجد خان کی گھومتی گیندوں کے آگے کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بس نہ چلا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ساجد خان نے 42 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیش کے ابتدائی 4 بلے باز 25 کے مجموعی اسکور پر وکٹیں گنوا چکے ہیں۔اس کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ٹیم کو سہارا دیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 98 رنز تک پہنچایا۔اس موقع پر لٹن داس کی اننگز اختتام کو پہنچی اور وہ 45 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کا شکار بنے۔

تجربہ کار آل راونڈر شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو شکست سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس کے بعد مشفیق الرحیم کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی اور وہ 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس موقع پر جب میچ پاکستان کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا مہدی حسن میراز نے شکیب کا خوب ساتھ نبھایا اور ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے شکیب کے ساتھ مل کر 51 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔تاہم پھر وہ 14 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم کی پہلی انٹرنیشنل وکٹ بن گئے۔

پاکستان کی فتح کے سامنے دیوار بننے والے شکیب الحسن کی ہمت بھی 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد جواب دے گئی اور ساجد خان نے انہیں بولڈ کیا۔میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔

آج کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے فالو آن سے بچنے کے لیے 101 تک پہنچنے کی ضرورت تھی لیکن بنگال ٹائیگرز اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 11 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے صرف چھ اوورز میں ہی بنگلہ دیش کے باقی تین بلے بازوں کو بھی پویلین لی راہ دکھا دی، اس طرح میزبان ٹیم 213 رنز کے خسارے سے فالو ا?ن کا شکار ہو گئی۔

اسپنر ساجد خان، جنہوں نے گزشتہ روز شاندار باولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، آج بھی شاندار باولنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور اپنے پہلے ہی اوور میں تیج الاسلام کو نشانہ بنایا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اگلے اوور میں خالد احمد کو بھی صفر پر بولڈ کردیا۔شکیب الحسن آوٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر اظہر علی کو کیچ تھما بیٹھے۔

واضح رہے کہ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے پہلے تین دنوں میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے فتح کے بعد پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے