صفحہ اول / پاکستان / آرمی چیف سےکینیڈا کے ڈپٹی وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سےکینیڈا کے ڈپٹی وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سےکینیڈا کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال، خطےاورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے دنیا کو توجہ دینا ہو گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیےسےبچنےکیلئےدنیاکوتوجہ دیناہو گی، پاکستان کینیڈا کےساتھ دیرپا اورروایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نےافغانستان میں انخلاءکےآپریشن پر پاکستان کےکردارکوسراہا اور علاقائی استحکام میں بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے