صفحہ اول / پاکستان / وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

راولپنڈی . وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، خارجہ، داخلہ ، دفاع اور خزانہ کے وفاقی وزراء اور مشیر قومی سلامتی امور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی، بارڈر منیجمنٹ اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو لائن آف کنٹرول سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں افغانستان سے متعلق عالمی برادری کے نقطہ نظر اور پاکستان کی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے