صفحہ اول / پاکستان / پاکستان،چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم جزو ہے، آرمی چیف

پاکستان،چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم جزو ہے، آرمی چیف

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ کن گینگ سے ملاقات میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے بھی مکمل حمایت کا وعدہ کیا جو کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم جزو ہے جس پر دونوں فریقوں نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے موجودہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔وزیر خارجہ کن گینگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔دونوں رہنماﺅں نے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں چین کے کردار کااعتراف کیااور دونوں فریقوں نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے موجودہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ وقتی آزمائش اورہر موسم میں آزمودہ دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے