جھنگ . ڈپٹی کمشنرجھنگ شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جھنگ کے زیر اہتمام قطر چیئریٹی آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے ماہ رمضان میں مستحق غریب ،بیوگان،معذور،خواجہ سراءاوراقلیتی افراد میں سوشل ویلفیئر کمپلکس میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، قطر چیئریٹی پاکستان جھنگ چیپٹر کے انچارج /فیلڈ کوآرڈینیٹر سید نعمان گیلانی ،مس مہوش مانیٹرنگ آفیسر،احمد قریشی،ڈاکٹر مہر ریاض نول ممبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل فار این جی اوز جھنگ ، آصف منور ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ،،محمد فاروق و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے ماہ رمضان میں قطر چیئریٹی پاکستان کی طرف سے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر چیئریٹی پاکستان ہر سال مستحق افراد کےلئے بلا تفریق راشن کا اہتمام کرتی یے۔ اس ماہ بھی انہوں نے ضلع بھر میں مستحق 508افراد میں راشن تقسیم کیایے جبکہ 138افرادکو آج سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ میں راشن پیکج دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ قطر چیئریٹی پاکستان کے ڈونرز کی بھی تہہ دل سے مشکور ہے اور انہیں امید یے کہ قطر چیئریٹی ضلع جھنگ کی دکھی انسانیت کےلئے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔
اس موقع پر سید نعمان گیلانی انچارج قطر چیئریٹی پاکستان جھنگ نے کہا کہ قطر چیئریٹی کی طرف سے مستحق افراد کو 20کلو تھیلا آٹا،5کلو چنے،5کلو گھی،5کلو چینی،چائے،جام شیریں شربت وغیرہ کا راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قطر چیئریٹی نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت اورفلاح و بہبود کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام