اسلام آباد . پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ضروری تھا۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سب کے لئے پیغام ہے کہ آئین سے بالاتر کوئی بھی نہیں۔ اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر آئینی تھا، شکست سے بچنے کے لئے آئین کی ایک بار نہیں تین بار خلاف ورزی کی گئی۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ تحریک انصاف کی آئین اور جمہوریت کی تاریخی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں لحاظہ وہ آئین کی اہمیت سے واقف ہی نہیں، عدالت نے ثابت کردیا کہ ملک کی سالمیت آئین کی عمل درآمد اور حکمرانی میں ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام