صفحہ اول / پاکستان / عمران خان لٹیروں اور منافقوں سے نہ گھبرائیں،شیخ رشید

عمران خان لٹیروں اور منافقوں سے نہ گھبرائیں،شیخ رشید

راولپنڈی . وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لٹیروں اور منافقوں سے نہ گھبرائیں، وزیراعظم چوروں کو شکست دیں گے، سیاسی مخالفین ملک کی ترقی کے دشمن ہیں، انہیں ناکامی ہوگی۔

شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، 90 کی دہائی میں یہ یونیورسٹی آپ کے کارکن نے بنائی تھی، راولپنڈی میں موجود تمام ڈھوکیں غریبوں کی بستیاں تھیں، ہم نے راولپنڈی کے ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارے بنا دیئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی کو یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کرتا ہوں، 90 کی دہائی میں میری کوششوں سے فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی گئی، یونیورسٹی خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، راولپنڈی میں خواتین کیلئے کئی تعلیمی ادارے بنائے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے