صفحہ اول / شہر شہر / الیکشن کمیشن جھنگ کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد

الیکشن کمیشن جھنگ کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد

جھنگ . قومی دن برائے ووٹرز7دسمبر کے موقع پر ووٹ کے اندراج اور اپناحق رائے دہی استعمال کے حوالہ آگاہی سمینار کا انعقاد ضلع کونسل کے جناح ہال میں کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی، چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انور، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد وسیم ، سی ای او ایجوکیشن محمد نواز سمیت طلباءو طالبات، میڈیا، وکلاءحضرات ، این جی اوز کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انور نے ووٹ کے اندراج اورضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالہ سے گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عزم ہے کہ انتخابی عمل کے بارے میں شہریوں کی آگاہی بہتر بنا تے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ دیکر انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالہ سے اپیل کی کہ گھر گھر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال مہم کے سلسلہ میں ویری فیکیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ووٹوں کی درستگی و اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی ای او ایجوکیشن محمد نوازنے تاریخی نقطہ نظر سے ووٹ کے اندراج کی اہمیت کے حوالہ سے کہا کہ خواتین اور نوجوان نسل انتخابی عمل میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے حوالہ سے موثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

چیئر مین ضلع کونسل نے کہاکہ ووٹ ضمیر کی آواز ہے لہٰذا ہمارے لئے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اپنی سوچ کو بڑھاتے ہوئے قوم کی امانت میں خیانت نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے خوشحال مستقبل اور جمہوری عمل کی بقاءکےلئے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈی پی او حس اسد علوی نے ضلع میں جاری انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالہ سے گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کے حوالہ سے بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ضلع کونسل سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ہر شہری میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے